بھٹکل 30 اگست (ایس او نیوز) ناریل توڑنے کے لئے درخت پر چڑھنا ایک مزدور کے لئے اتنا مہنگا ثابت ہوا کہ اُسے اپنی ہی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ واردات تعلقہ کے بیلکے میں منگل شام کو پیش آئی۔
پتہ چلا ہے کہ شنکر منجو موگیر (46) ناریل توڑنے کے لئے ناریل کے درخت پر چڑھا تھا، اچانک درخت ہی نیچے گرپڑا اور شنکر اُسی درخت کے نیچے دب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
نعش بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے لے جائی گئی ہے۔ ضروری کاروائیوں کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔
بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔